Live Updates

ہارس ٹریڈنگ کیس،مریم اورنگزیب،امیر مقام اور فاروق ستار سمیت کوئی بھی سیاسی رہنما پیش نہ ہو سکا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 14جولاء تک ملتوی کردی

جمعرات 28 جون 2018 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 14جولاء تک ملتوی کردی،ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنماں مریم اورنگزیب،امیر مقام اور فاروق ستار سمیت کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں سینٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی،ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنماں مریم اورنگزیب،امیر مقام اور فاروق ستار سمیت کوء سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 14 جولاء تک ملتوی کردی ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر عمران خان،فاروق ستار ، مریم اورنگزیب،امیر مقام،عظمی بخاری،خواجہ اظہار الحسن،رضا ہارون اور شہاب الدین سے ثبوت مانگے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات