سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے ‘وزیر جنگلات

کشمیری پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں اور کشمیریوں کی ساری امیدیں صرف پاکستان سے وابستہ ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تحریک تکمیل پاکستان کے لیے ہے ‘سردار میراکبر خان

جمعرات 28 جون 2018 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے کشمیری پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں اور کشمیریوں کی ساری امیدیں صرف پاکستان سے وابستہ ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تحریک تکمیل پاکستان کے لیے ہے پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اہل کشمیر کے نزدیک پاکستان کی اہمیت اور حیثیت ہے کشمیریوں کی پناہگاہ پاکستان ہے پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر کمزور ہو ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کی گئی ہے پاکستان میں نگران حکومت کی طرف سے کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر جاندار موقف سامنے آنا چاہیے تھا نگران حکومت کو کشمیر سے متعلق بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھانے چاہیں پاکستان ایٹمی قوت اور 21کروڑ عوام کا ملک ہے سی پیک سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی گوادر بین الاقوامی تجارت کا مرکز بنے گا ملکی خوشحالی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی معاشی اور اقتصادی استحکام ہو ہم سب نے مل کر قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے قومی معاملات میں یکجا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حید ر نے گڈگورننس کاقیام اورآّزادکشمیر کی تعمیر وترقی اپنی حکومت کی اوالین ترجیجی مقرر کررکھی ہے جس سے آزادکشمیرمیں جلد بلاتخصیص تعمیر وترقی کے منصوبہ شروع ہیںان منصوبو ں کی تکمیل ہونے سے یہاں کے عوام کو بہتر سہولیات زندگی ان کی دیلز پرفراہم ہوں گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو تیرہویں آئینی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنایا گیا ہے بعض لوگوں کو آج بھی تیرہویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی کچھ لوگ بلاوجہ آئینی ترمیم پر اعتراض کر رہے ہیں کشمیریوں کا پاکستان سے نظریاتی رشتہ ہے انہوں نے مسلہ کشمیر کے حوالئے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی پاکستان کا ہمدرد نہیں ہو سکتا ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے اور کشمیریوں کی پرامن آواز کو ریاستی طاقت کے زور پر دبایا جا رہا ہے قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر حکومت پاکستان کا جاندار موقف سامنے آنا چاہیے انہوں نے میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو سہراتے ہوئے گذشتہ جنرل الیکشن میں آّزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن پر بھرپوراعتماد کااظہار کیا۔