کینیا، مارکیٹ میں آتشزدگی،15افراد ہلاک،58زخمی

گیکومبا مارکیٹ میں رات دو بجے آگ بھڑک اٹھی،بڑے پیمانے پر مالی نقصان

جمعرات 28 جون 2018 14:50

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک جب کہ 58زخمی ہو گئے، گیکومبا مارکیٹ میں رات دو بجے آگ بھڑک اٹھی،بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی ایک مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک جبکہ اٹھاون زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیروبی کی مشہور گیکومبا مارکیٹ میں رات دو بجے آگ لگی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ امدادی ادارے سینٹ جان ایمبولینس نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اس تباہی کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔