اطالوی وزیراعظم پرسوں امریکہ کا دورہ کرینگے

جمعرات 28 جون 2018 16:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ اطالوی وزیراعظم گیوسیپی کائونٹ کل ہفتہ کو امریکہ کا دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے اس دورے کے دوران اطالوی وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات عالمی کشیدگیوں اور اقتصادی خوشحالی کے فروغ کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما اہم علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کرینگے ۔