چین: ٹریفک حادثہ آٹھ افراد ہلاک ، چار زخمی

جمعرات 28 جون 2018 16:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) چین میں ٹرک اور آئل ٹینکر میں تصادم ، آٹھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ آنہوئی میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ایک آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا اور آئل ٹینکر سے تیل بہہ نکلنے کی وہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ڈرائیور اور گھر میں موجود سات افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔