آج انٹرنٹ اورکمپیوٹر کے باعث دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے ،ْمدحت شہزاد

موجودہ حکومت پورے آزادکشمیر میں سکولوں اورکالجز میں طلبا وطالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے لیے آئی ٹی لیب دے رہی ہے،آئی ٹی لیب طلباوطالبات جدید کمپیوٹر تعلیم سے آّراستہ ہوسکیں گے ،ْسیکرٹری اطلاعات و سیاحت

جمعرات 28 جون 2018 16:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) آئی ٹی بورڈ کی طرف سے گورنمنٹ گرلزہائی سکول جگلڑی میں دئے جانے کمپیوٹر لیب دیے جانے کی فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر حکومت کی سیکرٹری اطلاعات وسیاحت وآئی ٹی مدحت شہزاد نے کہاکہ آج انٹرنٹ اورکمپیوٹر کے باعث دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے موجودہ حکومت پورے آزادکشمیر میں سکولوں اورکالجز میں طلبا وطالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے لیے آئی ٹی لیب دے رہی ہے۔

جس میں کمپیوٹر انسٹریکٹر اورکمپیوٹر آپرٹر کی دودوآسامیاں بھی دی جارہی ہیں۔آئی ٹی لیب طلباوطالبات جدید کمپیوٹر تعلیم سے آّراستہ ہوسکیں گے۔جگلڑی کی گرلز سکول کی طالبات انتہائی ذہین اورقابل ہیں جو کمپیوٹر تعلیم کے باعث تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر اوروزیراطلاعات وآئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس کی خصوصی ہدایت پر آئی ٹی بورڈ نے مختلف پراجیکٹ رکھے ہیں اس کے علاوہ لینڈریکار ڈکمپیوٹر آئزڈاوردیگر منصوبے رکھے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر خالد رفیق نے کہاکہ کمپیوٹر کی تعلیم کے باعث جدید تعلیم حاصل ہوتی ہے ۔آّزادکشمیرمیں اس وقت سوسے زائد کمپیوٹرسنٹر قائم کیے جائیںہے ہیں اس کے علاوہ آزادکشمیر بھر کے سکولوں اورکالجز میں آئی ٹی لیب کاقائم عمل میں لایا جارہاہے ۔آئی ٹی بورڈ نے آزادکشمیرہائی کورٹ سپریم کورٹ اورمختلف محکمہ جات کاریکارڈ کمپیوٹر ّئزڈکرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سارے مزیدپراجیکٹس بھی رکھے گئے ہیں جن سے آزادکشمیرکے عوام کو بہتر سہولیات ان کی دھلیز پر فراہم ہوں گی ۔