بھارت ، مذہبی انتہا پسندی آسمان چھونے لگی،

دلت شخص صدر بن سکتا ہے مندر نہیں جا سکتا بھارتی صدر کو اہلیہ سمیت مندر جانے پر دھکے مارے گئے ، راستہ روکا گیا

جمعرات 28 جون 2018 16:47

بھارت ، مذہبی انتہا پسندی آسمان چھونے لگی،
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) بھارت میں مذہبی انتہا پسندی آسمان چھونے لگی، دلت قوم کا شخص بھارت کا صدر بن سکتا ہے لیکن مندر نہیں جا سکتا، بھارتی صدر اور ان کی اہلیہ کو مندر جانے پر دھکے مارے گئے ، راستہ روکا گیا۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے ہے دلت قوم کا شخص بھارت کا صدر بن سکتا ہے لیکن مندر نہیں جا سکتا۔

بھارت میں دلت صدر رام ناتھ کووند اور اہلیہ سویتاذات پات کے نام پر ریاست اڑیسہ کے مندر کے دورے کے دوران دھکوں سے نہ بچ سکے جبکہ ان کا راستہ بھی روکا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے موجودہ صدر رام ناتھ کووند اور اہلیہ سویتا کو دھکے رواں سال 18 مارچ کو دے گئے تھے۔کووند اور اہلیہ ایک نمائش کے دورے پر گئے اور مندر کے دورے پر چلے گئے۔

مندر کے رکھوالوں نے نہ صرف بھارتی صدر کا راستہ روکا بلکہ ان کی اہلیہ سویتا کو دھکے بھی دیے۔بھارت میں ذات پات کا نظام ہے اور نچلی ذات والے کو مندر میں جانے اجازت نہیں۔کووند دلت ہونے کے باوجود صدر کی حیثیت میں مندر چلے گئے لیکن مندر کے رکھوالوں سے برداشت نہیں ہوا۔بھارتی حکومت نے تحقیقات شروع کردی ہے اور مندر کی انتظامیہ کو نوٹس بھی بھیجاہے۔اس سے پہلے کووند کو ایک اور مندر میں بھی جانے نہیں دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :