کینیڈا، وزیر اعظم کو سن گلاسز کا تحفہ چھپانے پر 100کنیڈین ڈالر جرمانہ

قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا لازم ہے

جمعرات 28 جون 2018 16:47

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) کنیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ چھپانے پر 100کنیڈین ڈالر جرمانہ ہو گیا، کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا لازم ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈو پر 100 کینیڈین ڈالر جرمانہ عائدکردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوگزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈآئی لینڈ کے سربراہ نے 2 بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیے تھے جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔کینیڈین قانون کے مطابق وزیراعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ 30 دنوں کے اندر لازمی ڈیکلیئر کرنا ہوتاہے، انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈیکلیئر نہیں کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300اور 500ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :