حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین نیب

ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جون 2018 16:11

حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جون۔2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔لاہور میں نیب دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، کرپشن کے خاتمہ کے لیے الیکشن کے بعد تک کام جاری رہے گا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون پرعمل درآمد ضروری ہے جو نہیں کرے گا اس سے عمل کروایا جائے گا، لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نوٹس دعوت نامے نہیں ہیں تحقیقات کے لیے قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نیب لاہور کے دورے کے موقع پر گیٹ پر موجود ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے انہیں روک لیا- چیئرمین نیب نے بتایا کہ کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے ڈی جی نیب خط لکھیں گے- جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں، کسی پارٹی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ، لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نیب کے نوٹس دعوت نامے نہیں بلکہ تحقیقات کے لئے قانون کے مطابق بھجوائے جا رہے ہیں، قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا-چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کر رہا تھا اور کرپشن کے خاتمے تک الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون پرعمل درآمد ضروری ہے جو نہیں کرے گا اس سے عمل کروایا جائے گا، لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نوٹس دعوت نامے نہیں ہیں تحقیقات کے لیے قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں۔