پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی ضلعی صدر کا انوکھااحتجاج،خود کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ لیا

مسلم لیگی اور نوازشریف کا ساتھی ہوں،افسوس آج پارٹی کے حقیقی وارثوں کو نظرانداز کردیا گیا

جمعرات 28 جون 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی ضلعی صدرعارف سندھیلہ نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے خود کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ لیا۔ماڈل ٹان میں مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر عارف سندھیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی اور نوازشریف کا ساتھی ہوں،افسوس آج پارٹی کے حقیقی وارثوں کو نظرانداز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن شیخوپورہ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے عارف سندھیلہ بھی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ساتھیوں سمیت سڑکوں پر آ گئے اور ماڈل ٹا ئو ن سیکرٹریٹ میں خود کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر شدید احتجاج کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی اور نوازشریف کا ساتھی ہوں،افسوس آج پارٹی کے حقیقی وارثوں کو نظرانداز کردیا گیا۔واضح رہے کہ عارف سندھیلہ مسلم لیگ ن کے وہ رہنما ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا اور کئی دن تک کچھ نہ کھانے کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں کئی روز ہسپتال میں گزارنے پڑے تھے۔