نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، نگران وزیراعظم

1991سے 172اداروں کی نجکاری ہوئی، اس سے 678ارب 90کروڑ روپے حاصل ہوئے، نجکاری کمیشن کی نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کو بریفنگ

جمعرات 28 جون 2018 17:15

نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، نگران وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کو نجکاری کمیشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1991سے 172اداروں کی نجکاری ہوئی، نجکاری سے 678ارب 90کروڑ روپے حاصل ہوئے، جسٹس(ر)ناصر الملک نے کہا کہ نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کو نجکاری کمیشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری نجکاری نے نگران وزیراعظم کو کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1991سے 172اداروں کی نجکاری ہوئی، نجکاری سے 678ارب 90کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔