باجرے کی آبپاشی کا خیال رکھنے کی ہدایت

جمعرات 28 جون 2018 17:29

فیصل آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) ماہرین زراعت نے باجرے کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نہری علاقوں میں پہلا پانی کاشت کے تین ہفتے بعد لگانا ضروری ہے جبکہ کم اگائو کی صورت میں پانی پہلے لگانا بھی مفید ہوتاہے تاہم بعد ازاں حسب ضرورت لگاتے رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باجرے کی فصل چونکہ سیم زدہ حالات برداشت نہیں کرسکتی اس لئے برسات کے دنوں میں خصوصی طورپر زیادہ پانی کا رہنا نقصان دہ ہو سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بیج کیلئے باجرے کی فصل جولائی میں کاشت کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چارے کی اگیتی فصل میں اگر رواں ملا کر کاشت کی جائے توچارے کی غذائیت اور پیداوار بڑھ جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار عام طور پر باجرے کو چھٹے کے ذریعے ہی کاشت کرتے ہیں لیکن اگر ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں بذریعہ ڈرل بوائی کی جائے اور بیج زیادہ گہرائی میں نہ بویاجائے تو چارے اور بیج کی شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :