کپاس کے کاشتکار موسم برسات کے دوران پودے کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

جمعرات 28 جون 2018 17:29

فیصل آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) کپاس کے کاشتکاروں کو موسم برسات کے دوران پودے کے قد کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے پودے کاقد بہت زیادہ بڑھ جاتاہے جس سے بجائے پھل لینے کے پودا بڑھوتری کی طرف مائل ہوجاتاہے اور اگر غیر ضروری بڑھوتری کو نہ روکا جائے تو پیداوار کم ہونے کے ساتھ فصل بھی دیر سے تیار ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ اگر 60دن کی کپاس کے اوپر والے حصے کی لمبائی 6 انچ یا 9 انچ سے زیادہ ہو اور چوٹی سے سفید پھول کا فاصلہ بھی 6 انچ سے زیادہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ فصل کا قد ضرورت سے زیادہ بڑھ رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بارشوں کی وجہ سے کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیاں بھی فوری تلف کر نے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ جونہی کھیت وتر پر آئیں تو کپاس کے کھیت میں قطاروں کے درمیان ہل چلا کراور پودوں کے درمیان ہاتھ سے گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کوتلف کردیاجائے تاہم اگر فصل بڑی ہو جائے تو شیلڈ لگاکر بوٹی مار سپرے بھی کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :