مونگ اور ماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی چھدرائی کی ہدایت

جمعرات 28 جون 2018 17:29

فیصل آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء)مونگ اور ماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی فوری چھدرائی اور قطارو ں میں پودوں کادرمیانی فاصلہ 8 سے 10سینٹی میٹر رکھتے ہوئے اضافی پودے فوری نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ پودے جب 8 سے 10دن کے ہو جائیں تو چھدرائی کاعمل شروع کردیا جائے جبکہ پودوں کاآپس کافاصلہ3 سی4انچ رکھنا بھی ضروری ہے اس لئے اگر اس فاصلے کے درمیان پودوں کی تعداد زیادہ ہو تو انہیں فوری طور پر نکال دیاجائے ۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں مونگ اور ماش کی کاشت ماہ جولائی کے آخر تک مکمل کی جاسکتی ہے تاہم مونگ کیلئے 15 جولائی اور مارچ کیلئے 20جولائی تک کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے لیکن زیادہ بارش والے علاقوں میں مونگ و ماش کی کاشت قدرے پچھیت سے بھی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مونگ و ماش کے کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنا اشد ضروری ہے جس کیلئے کھیت میں گہراہل چلایا جا سکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ فصل اگنے کے 15سی20دن بعد ایک مرتبہ گوڈی کردینا بھی ضروری ہے ۔اس کے علاوہ فصل کے اگائوکے 30 سے 40دن بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو دوسری گوڈی کاعمل دوہرایا جاسکتاہے۔ البتہ فصل میں پھول آنے کے بعد ہر گز گوڈی نہ کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی عام طریقے سے ممکن نہ رہے تو زرعی ماہرین سے مشورہ کرکے ان کی تجویزکردہ جڑی بوٹی کش ادویات استعمال کی جاسکتی ہیں۔