بھارت، القاعدہ نے ٹرینوں کوپٹری سے اتارنے کی دھمکی دیدی، الرٹ جاری

القاعدہ اپنے ٹھکانوں پردہشت گردوں کو ٹرینیں پٹری سے اتارنے کی ٹریننگ دے رہی ہے، ریلوے حکام

جمعرات 28 جون 2018 17:32

بھارت، القاعدہ نے ٹرینوں کوپٹری سے اتارنے کی دھمکی دیدی، الرٹ جاری
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) القاعدہ نے بھارت میںٹرینوں کوپٹری سے اتارنے کی دھمکی دیدی،ریلوے حکام نے الرٹ جاری کر دیا، القاعدہ اپنے ٹھکانوں پردہشت گردوں کو ٹرینیں پٹری سے اتارنے کی ٹریننگ دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تمام ریلوے اسٹیشنوں کو دہشتگرد خطرے کے پیش نظر الرٹ کیا گیااور محکمہ کے تمام ملازمین کو مستعد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے کے مطابق دہشتگرد تنظیم القاعدہ ٹرینوں کو پٹری سے اتار کرحادثے سے دوچار کرنے کی سازش رچ رہی ہے کیونکہ القاعدہ اپنے ٹھکانوں پردہشت گردوں کو ٹرینیں پٹری سے اتارنے کی ٹریننگ دے رہی ہے۔القاعدہ کے ڈی ریل منٹ مینویل سامنے آنے کے بعد محکمہ ریل نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو باخبر کردیا کہ القاعدہ کی جانب سے ریلوے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔خطرات کے پیش نظر غازی آباد، تغلق آباد ، پانی پت، دہلی، نظام الدین ، پلول، آنند وہار ، میرٹھ اور نئی دہلی اسٹیشنوں پر الرٹ جاری کردیا گیا۔