سلیم بیگ چیئر مین پیمرا تعینات ،ْ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 28 جون 2018 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) وزارت اطلاعات نے سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا اس سلسلے میں جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات نے سلیم بیگ کی چار سال کیلئے بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات کو دو روز میں نوٹیفکیشن جاری کر نے کاحکم دیا تھا اور وزارت اطلاعات نے سپریم کورٹ کے حکم پر نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :