سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر

جمعرات 28 جون 2018 18:44

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے ..
اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہمدردان وطن پاکستان کے چیئرمین میاں غلام رسول نے ریٹرنگ آفیسر کے پاس درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل ہوٴْچکے ہیں۔

دائر درخواست کے مطابق جو شخص آئین کے تحت نااہل ہوٴْچکا وہ یہاں سے الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے،این اے 53میں بھی شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں ۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جائیداد کی تفصیل اور ریکارڈ ٹمپرنگ کی،این اے 53 میں بھی ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔