شیخ رشید احمد نے دانیال عزیز کے کیس پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا

جمعرات 28 جون 2018 19:06

شیخ رشید احمد نے دانیال عزیز کے کیس پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دانیال عزیز کے کیس پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق وزیر مملکت دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی سپریم کورٹ پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں دانیال عزیز کے کیس کیلئے نہیں آیا بلکہ اپنے ہسپتال کے کیس کیلئے آیاہوں، انہوں نے کہا کہ میں دانیال عزیزکے کیس پرتبصرہ نہیں کرونگا۔