Live Updates

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم عاطف خان انٹر پاس نکلے

جمعرات 28 جون 2018 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی تعلیمی قابلیت صرف انٹرمیڈیٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی کاغذات نامزدگی میں جمع ہونے والے دستاویزات کے مطابق 5 سال تک خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم رہنے والے عاطف خان نے صرف انٹر کیا ہوا ہے ،ْ انہوں نے گریجویشن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران وزیر تعلیم، بجلی اور توانائی بھی رہے تھے۔اس کے علاوہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ ان کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا ہے۔خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 21 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 50 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ بتانے کے حوالے سے رابطہ کرنے اور ان کا موقف جاننے کی کوشش کی، تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات