افغانستان،سیکیورٹی اہلکاروں کی مختلف کاررائیاں،پاکستانی دہشت گردوں سمیت 14عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 28 جون 2018 19:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) افغان صوبہ ننگر ہار کے گورنر عطا اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مختلف کاررائیوں میں پاکستانی دہشت گردوں سمیت 14عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا،ہتھیاروں کو ذخیرے کو قبضے میں لے لیا ہے، عسکریت پسند ہتھیاروں کے اس ذخیرہ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران افغان صوبہ ننگر ہار میں کی گئی مختلف کارروائیوں میں پاکستانی دہشت گردوں سمیت 14دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغان صوبہ ننگر ہار کے گورنر عطا اللہ خوگیانی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری سیکیورٹی آپریشن میں پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں پاکستانی دہشت گردوں سمیت 14عسکریت پسندوں کا واصل جہنم کیا گیا ہے جب کہ ہتھیاروں کے دو بڑے ذخیروں کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ عسکریت پسند پاکستانی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا چاہتے تھے۔