افغانستان، افغان فوج اور اتحادیو ں کا مشترکہ آپریشن، 50طالبان ہلاک، کئی پناہ گاہیں تباہ

قیام امن کے لئے آپریشن ناگزیر، افغان حکومت کا مذاکرات سے طالبان کے انکار پر رد عمل

جمعرات 28 جون 2018 19:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) افغان فوج اور سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں میں 50حکومت مخالف عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، ان کارروائیوں کا آغاز ملک بھر میں قیام امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر کیا گیا، دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ و برباد کر دئیے گئے، کارروائیوں کا آغاز طالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل سے انکار کرنے پر کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فغان فوج اور سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں میں 50حکومت مخالف عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، ان کارروائیوں کا آغاز ملک بھر میں قیام امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر کیا گیا، دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ و برباد کر دئیے گئے، کارروائیوں کا آغاز طالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل سے انکار کرنے پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان نیشنل ڈیفنس کے پریس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کارروائیوں بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت نے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے ا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ طالبان کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں مختلف کارروائیوں کے دوران 50طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ متعدد پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں ہیں