ْسندھ ہائی کورٹ نے بلاول بھٹو سے کاغذات نامزدگی فارم اور حلف نامہ دو جولائی کو طلب کرلیا

جمعرات 28 جون 2018 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاغذات نامززدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت میںدرخواست گزار محفوظ یارخان نے موقف اختیار کیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات میں اثاثے ظاہر نہیں کیے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات میں کیا لکھا ہے ہمیں معلوم نہیں کاغذات کی کاپی طلب کرلیتے ہے اسے دیکھ کر فیصلہ کرینگے عدالت نے بلاول بھٹو سے کاغذات نامزدگی فارم اور حلف نامہ دو جولائی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔