ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار ایک بار پھر مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے

سندھ ہائی کورٹ میں تینوں حلقوں سے الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کی خلاف درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 28 جون 2018 20:10

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار ایک بار پھر مشکلات کے بھنور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) یم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار ایک بار پھر مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے سندھ ہائی کورٹ میں تینوں حلقوں سے الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کی خلاف درخواست دائر کردی گئی ہی درخواست اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی عدالت میں اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ فاروق ستار کی این اے 241 ،245 اور 247 کے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھاپائے فاروق ستار این آر او کے تحت بند ہونیوالے مقدمات میں تاحال مفرور ہیں فاروق ستارکے کاغزات بحالی مسترد کئے جائیں فاروق ستار کے ار او نے 245 سے پہلے ہی کاغذات مسترد کر دیئے تھے فاروق ستارنے لینڈ کروزرکیلیے خواجہ سہیل منصورکے قرضے کو کاغذات میں چھپایاپریس کانفرنس میں لینڈ کروزر کی قیمت 90 لاکھ بتائی کاغذات میں حساب نہیں دیا عدالت نے الیکشن کمیشن فاروق ستار اور آئی جی سندھ سمیت دیگرکو تین جولائی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

#