عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کو روکے،مشترکہ حریت قیادت،این آئی اے نے آسیہ اندرابی کے خلاف نیا مقدمہ دائر کردیا

جمعرات 28 جون 2018 20:20

سرینگر۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارت اور اسکے مقامی کارپردازوں کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف جاری جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جاری جارحیت سے روکے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ محاصروں ،بے گناہ کشمیریوں کے قتل، این آئی اے، انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ اور دیگر بھارتی ادروں کے ہاتھوں گرفتاریاں بھارتی حکمرانوں کے غیر جمہوری اور نوآبادیاتی برتا?کا مظہر ہیں۔

مشترکہ قیادت نے این آئی اے کی طرف سے علیل حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر کے اندراج کو اسکی بوکھلاہٹ قرار دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت کی وزارت داخلہ نے کشمیری مزاحمتی رہنما?ں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے حوالے سے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کودختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کیخلاف آزادی کے حق میں تقاریر کرنے کی پاداش میں نیا مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔ حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے اپیل کی کہ وہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر جاری خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ظاہر کیا ہے۔