عام انتخابات نے معروف سیاستدانوں کی دوسری شادیوں کے راز کھول دیئے

جمعرات 28 جون 2018 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) عام انتخابات نے معروف سیاستدانوں کی دوسری شادیوں کے راز کھول دیئے ہیںجنہوں نے پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کا یا تو چھپا رکھا تھا یا عوام کو اس کاپتہ نہیں تھا خیبر پختونخوا میں کاغذات نامزدگی میں 12سیاستدانوںنے اپنی دوسری بیویوں کوبھی ظاہر کیاہے تاکہ مخالف امیدوار حقائق چھپانے پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد نہ کر ا سکیں مختلف سیاسی جماعتوں کے ان 12سیاستدان قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 2سیاستدانوں کی پہلی بیویوں کوبھی پتہ نہیں تھا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے قانونی ماہرین کے مطابق امیدواروں نے دوسری بیوی کا تو بتادیا ہے مگر کیا انہوں نے دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لی تھی یا نہیں یہ سوال اب بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی مخالف امیدوار اس بنیاد پر نا اہلی کے لئے کے امیدوار نے دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی عدالتی فورم استعمال کرتا ہے تو دو شادیاں کرنے والے امیدوار کو پہلی بیوی سے اجازت لینا کا ثبوت لینا پڑ سکتا ہے اگر وہ ثبوت نہیں دیتا تو نااہلی کی زد میں آ سکتا ہے کیونکہ مسلم فیملی لاء آرڈیننس 1961کے تحت دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کی اجازت ضروری ہے ۔