Live Updates

اساتذہ ایک عظیم قوم پیدا کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں، ڈاکٹر نیاز احمد

جمعرات 28 جون 2018 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ عظیم قوم کی تشکیل اور طلبہ میں اعلیٰ اقدار کی تخلیق کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے پہلے دورہ کے دورن فیکلٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ طلبائو طالبات کی تربیت اورمتعلقہ شعبہ جات میں بہترین انسانی وسائل کی فراہمی اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو نصیحت کی کہ وہ روحانی باپ کا کردا رادار کرتے ہوئے اپنے اور طلبہ کے مابین فاصلوں کو کم کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کوئی بھی ملک اور معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی کی عظمت ، وقار اوراعلیٰ تعلیمی معیار کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے اولڈ کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن مشاعرے میں اساتذہ کی جانب سے مختلف زبانوں میں شعر، نظمیں اور غزلیں پیش کی گئیں۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات