بٹگرام کی سیاست میں ہلچل ،مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی عالم زیب خان تھاکوٹ جے یو آئی ف میں شامل ہوگئے

جمعرات 28 جون 2018 22:14

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) بٹگرام سیاست میں ہلچل مچ گئی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی عالم زیب خان تھاکوٹ جے یو آئی ف میں شامل ہوگئے الیکشن سے دستبرادہوکر اپنی کاغذات نامزدگی واپس کر دی عالم زیب خان تھاکوٹ آمدہ انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے والے عالم زیب خان تھاکوٹ وفاقی اور صوبائی وزیربھی رہ چکے ہیںانکی جے یو آئی ف میں شمولیت سے مقامی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور ایم ایم اے کی سیاسی ساکھ کو تقویت ملے گی کیونکہ سابق وفاقی و صوبائی وزیر عالم زیب خان تھاکوٹ کا اپنا سیاسی جنبہ بھی ہے جن میں ووٹرز کی تعداد ہزاروں ہیں۔