قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 28 جون 2018 22:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی نتیجہ 31.02فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کل 12022امیدوار شریک ہوئے۔ جن میں 37.29امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ میں دی گائیڈر سکول اینڈ کالج دینور گلگت کی طالبہ وسیلہ بتول دختر علی غلام نے 485نمبر لیکر پہلی، ایجوکیشن سکول اینڈ کالج دینور گلگت کی طالبہ رحمین زہرا دختر امیر شاہ نے 470نمبر حاصل کرکے دوسری اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسین بالا گلگت کے طالبعلم حسنین ولد عمر خان نے 464نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا اعزا ز حاصل کیا۔

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کچورا سکردو کی طالبہ شازیہ دختر محمد الیاس 431نمبرات کے ساتھ پہلی، گورنمٹ گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ منیرہ زہرا دختر صلاح الدین 422نمبرات کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ کلثوم دختر فاروق احمد حاجی 417نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

متعلقہ عنوان :