شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی

جمعرات 28 جون 2018 23:32

شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہمدردان وطن پاکستان کے چیئرمین میاں غلام رسول نے ریٹرنگ آفیسر کے پاس درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل ہوچکے ہیں۔

دائر درخواست کے مطابق جو شخص آئین کے تحت نااہل ہوٴْچکا وہ یہاں سے الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے،این اے 53میں بھی شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں ۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے جائیداد کی تفصیل اور ریکارڈ ٹمپرنگ کی،این اے 53 میں بھی ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔