راجن پور ،ْ سرداروں اور وڈیروں کے مقابلے میں غریب عوام بھی الیکشن کے میدان میں آگئے ،ْ اثاثوں میں چارپائیاں ظاہر کر دیں

جمعرات 28 جون 2018 23:35

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) راجن پور میں سرداروں اور وڈیروں کے مقابلے میں غریب عوام بھی الیکشن کے میدان میں آگئے ،ْ اثاثوں میں چارپائیاں ظاہر کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 297 سے دو امیدواروں کے منفرد اثاثے سامنے آ ئے ہیں ،ْامیدوار حلقہ پی پی 297 غوث بخش مزاری المعروف شیرلنگ مزاری کے کل اثاثہ جات فقط 20 چارپائیاں ہیں۔مذکورہ شخص کے پاس کاغذات نامزدگی کے مطابق گھر ہے نہ گاڑی، نہ بینک بیلنس اور نہ ہی کوئی زرعی زمین تاہم زرعی قرضہ ضرور لے رکھا ہے۔دوسرے امیدوار حلقہ پی پی 297 رحیم بخش کا کل مال متاع 500 روپے نقدی اور 10 چارپائیاں ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع شدہ کاغذات نامزدگیوں کے مطابق دونوں امیدواروں کی کوئی آمدن بھی نہیں ہے۔