Live Updates

ٹکٹوں کی تقسیم پرعمران خان کی گاڑی کےسامنےپی ٹی آئی کارکنوں کااحتجاج

گلبرگ میں پی ٹی آئی کےکارکنوں نے عمران خان کی گاڑی کو روک لیا،عمران خان عبدالعلیم خان کےدفترسےنکل رہے تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 28 جون 2018 21:43

ٹکٹوں کی تقسیم پرعمران خان کی گاڑی کےسامنےپی ٹی آئی کارکنوں کااحتجاج
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28 جون 2018ء) :ٹکٹوں کی تقسیم پرعمران خان کی گاڑی کےسامنےپی ٹی آئی کارکنوں نےاحتجاج شروع کردیا۔ گلبرگ میں پی ٹی آئی کےکارکنوں نے عمران خان کی گاڑی کو روک لیا،عمران خان عبدالعلیم خان کےدفترسےنکل رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔تاہم 5 دن کے دھرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کارکنان کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہو گئی اور 22 جون کو دھرنا ختم کر دیا گیا۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج تاحال جاری ہے ۔

گلبرگ میں پی ٹی آئی کےکارکنوں نے عمران خان کی گاڑی کو روک لیا۔ٹکٹوں کی تقسیم پرعمران خان کی گاڑی کےسامنےپی ٹی آئی کارکنوں کااحتجاج جاری ہے۔کچھ کارکنان عمران خان کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے۔یاد رہے کہ کل عمران خان کے زمان پارک والے گھر کے باہر بھی کارکنان نے احتجاج کیا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے اور ناراض رہنماوں حامد خان اور ولید اقبال سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے آج این اے 131 میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات