Live Updates

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی، لندن جانے کی وجہ بھی بتا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جون 2018 22:02

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی، لندن جانے کی وجہ بھی ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جون 2018ء) جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیخلا بغاوت کردی، لندن جانے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے لندن سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ لندن میں موجود جہانگیر ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن آیا ہوں۔ ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دی تو اتوار کو واپس چلا جاوں گا۔

دوسری جانب میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کردی گئی ہیں۔ جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین کا شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا ہے جہاں سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی ہے۔

سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ میہڑ گروپ کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف نے یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو خبریں سامنے آئیں کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین غیر معینہ مدت کے لیے لندن چلے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے۔جہانگیر ترین پارٹی پر پیسہ بھی لگاتے ہیں جب کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف میں کئی مضبوط امیدوار بھی لائے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہانگیر ترین غیر مبینہ مدت کے لیے لندن چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ جہانگیر ترین پارٹی قیادت سے ناراض ہیں یا پھر ان کے لندن جانے کی وجہ کچھ اور ہے۔عام انتخابات کی آمد آمد ہے۔اور ایسے میں جہانگیر ترین کے اچانک لندن چلے جانے سے کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔یاد رہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سینئیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی تھی۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، شیریں مزاری ،،جہانگیر ترین ، اسد عمر اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں عام انتخابات اور دیگر معاملات پر بات کی گئی۔ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کیے گئے پارٹی رہنما رائے حسن نواز کی اجلاس میں موجودگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایک نااہل قرار دیے گئے شخص کو پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بھیٹنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔

جس پر جہانگیر ترین نے مداخلت کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا اشارہ ان کی طرف تھا۔ اسی بات پر اجلاس میں دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مداخلت کی اور آئندہ رائے حسن نواز کو کوئی بھی پارٹی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی اور انہیں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کی پیش کش کی۔ اور کہا کہ اگر پارٹی ابھی فیصلہ کرے تو وہ گھر چلے جائیں گے ، جس کے بعد نہ تو آئندہ پارٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کریں گے نہ ہی اس کی فیصلہ سازی میں کوئی مداخلت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات