Live Updates

عمران خان آج تک اپنی ماں کا کینسر بیچ رہا ہے،لیگی رہنما سیاسی مخاصمت میں اخلاقیات بھول بیٹھیں

جو کسی کی ماں کی بیماری کا مذاق اڑائے ،اس پر اللہ کی لعنت ہو،عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کے وینٹی لیٹر کو سیاسی وینٹی لیٹر کہا،عظمیٰ بخاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 28 جون 2018 22:33

عمران خان آج تک اپنی ماں کا کینسر بیچ رہا ہے،لیگی رہنما سیاسی مخاصمت ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جون 2018ء) :عمران خان آج تک اپنی ماں کا کینسر بیچ رہا ہے،لیگی رہنما سیاسی مخاصمت میں اخلاقیات بھول بیٹھیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو کسی کی ماں کی بیماری کا مذاق اڑائے ،اس پر اللہ کی لعنت ہو۔عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کے وینٹی لیٹر کو سیاسی وینٹی لیٹر کہا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نوازاس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور انکی صحت کے حوالے سے مختلف افواہیں زبان زد عام ہیں۔

اس حوالے سے بہت سے سیاسی مخالفین بھی اس بیماری کو شعبدہ بازی قرار دے رہے ہیں۔تاہم شریف خاندان بارہا ایسی باتوں کی تردید کر چکا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے سیاسی مخالفین اور بالخصوص عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انکا کہنا تھا کہ بہت فضول باتیں کی گئی ہیں اور نہایت گھٹیا باتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ سب کی ماوں کو سلامت رکھے۔

مجھے ان باتوں کا جواب دینا ہے۔اللہ سب کی ماوں کو سلامت رکھے،جوگھٹیا حرکتیں کرے اور جو جو ماؤں کے اوپر گھٹیا سیاست کرنے کی کوشش کرے اس پر اللہ کی لعنت ہو، جو کسی کی ماں کی بیماری کا مذاق اڑائے اسکا بیڑہ غرق ہوجائے، عمران خان کی ماں کینسر کی مریضہ رہی اور عمران خان آج تک اپنی ماں کا کینسر بیچ رہا ہے۔یہ بیگم کلثوم نواز کے وینٹی لیٹر کو سیاسی وینٹی لیٹر کہتا ہے۔میں کہنا نہیں چاہتی لیکن جو یہ سب کر رہا ہے وہ اللہ سے پا لے گا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ لوگ بیماروں سے بھی خوفزدہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات