دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی‘رانا ثنائ اللہ خان

سیاستدانوں کی اگر اسی طرح گرفت ہونے لگی تو معاملات مشکل کا شکار ہوجائیں گے‘ فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا ہے ‘گفتگو

جمعرات 28 جون 2018 23:46

دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی‘رانا ثنائ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ خان نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی‘ سیاستدانوں کی اگر اسی طرح گرفت ہونے لگی تو معاملات مشکل کا شکار ہوجائیں گے‘ فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا ہے اور اس کی آئینی حیثیت ہے۔ جمعرات کو رانا ثنا ئ اللہ نے دانیال عزیز کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا ہے دانیال عزیز نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ اعلیٰ عدالت کا ہے اور اس کی آئینی حیثیت ہے۔ دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی۔ سیاستدانوں کی اگر اسی طرح رفت ہونے لگی تو معاملات مشکل کا شکار ہوجائیں گے۔ یہی بدقسمتی ہے جھٹکے لگانے والوں کی کہ وہ کتنے جھٹکے لگا رہے ہیں جتنی پاکستان مسلم لیگ کی تذلیل کی گئی اتنا ہی عوام میں اس جماعت کی مقبولیت ہوئی اور اتنا ہی اس کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔ ہم اس فیصلے سے متفق ہیں۔ جنرل مشرف نے بھی عدلیہ کے متعلق باتیں کی تھیں وہ بھی توہین عدالت کا مرتکب ہیں۔