Live Updates

ْخصوصی عدالت نے سردار یار محمد رند کی مقدمہ قتل میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

جمعرات 28 جون 2018 23:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج دائود خان ناصر نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی مقدمہ قتل میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سردار یار محمد رند کے خلاف دائر مقدمہ قتل کے کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا تاہم سماعت کے موقع پر سردار یار محمد رند کے کونسل کی جانب سے اپنے موکل کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کی پیشی سے استثنیٰ سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔ اگلی سماعت پر مذکورہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات