Live Updates

عمران خان نے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ،ْ ولیداقبال میرے حلقے میں کورنگ امیدوار ہوں گے ،ْ عمران خان

جمعرات 28 جون 2018 23:48

عمران خان نے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ،ْ ولیداقبال میرے ..
لاہور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولید اقبال میرے حلقے میں بطور کورنگ امیدوارانتخابی مہم چلائیں گے، 25 جولائی کوپاکستان کی تقدیر کافیصلہ ہوگا، لاہور پنجاب کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیکھ کربڑے بڑے نام شامل ہورہے ہیں۔

مینارپاکستان پر29 اپریل کا جلسہ دیکھ کرلوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ الیکشن میں مفادات کی سیاست کرنیوالوں کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 131میں زبردست مقابلہ ہوگا۔ اسی حلقے سے لاہور کی انتخابی مہم اٹھانی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پنجاب کا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عوام کے سامنے دو چیزیں رکھنا چاہتا ہوں۔

ایک یہ کہ کبھی بھی اپنے مخالف کوکمزور مت سمجھو، عوام کون لیگ کی قیادت کا پتا ہے کہ انہوں نے عوام کا پیسا چوری کیا ہے۔دوسرا اس بات کا خیال رکھنا کہ آخری گیند پرمیچ ختم ہوتا ہے۔ ہمیں آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔ مقابلے کیلئے کسی بھی پارٹی کو کمزورنہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جائیدادیں بنانے والے کبھی جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوپاکستان کی تقدیر کافیصلہ ہوگا۔ آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں۔ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں علیم خان انتخابی مہم چلائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ولید اقبال سے کہا کہ میرے حلقے کی انتخابی مہم چلائے۔ کیونکہ ولید اقبال میرے حلقے میں کورنگ امیدوار ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات