Live Updates

تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں

حتمی فہرست میں کئی نئےامیدواروں کوٹکٹ جاری کیا گیاہے،حتمی فہرستوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 28 جون 2018 23:25

تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جون 2018ء) تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔ حتمی فہرست میں کئی نئےامیدواروں کوٹکٹ جاری کیا گیاہے۔حتمی فہرستوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 244 حلقوں پرالیکشن لڑے گی۔

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 97 نشتوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کےبھی 97 حلقوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے277 حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنےکااعلان کیا ہے۔حتمی فہرست کے مطابق عمر ایوب خان کو این اے 17 ہری پور سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔اسد قیصر کو این اے 18 صوابی سے ٹکٹ جاری ہوا۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ سے الیکشن لڑیں گے۔

مراد سعید این اے 4 سوات سے الیکشن لڑیں گے۔نور عالم خان کو این اے 27 پشاور سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہوا،این اے 10 شانگلہ سے نواز خان سے ٹکٹ لے کر وقار خان کو جاری کر دیا گیا۔تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کےلیے 14 خواتین کو ٹکٹس جاری کیے۔پی ٹی آئی نے این اے 13 مانسہرہ سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے این اے 65 اور 64 سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

این اے 64 اور 65 پر پی ٹی آئی کا ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔طاہر صادق ، غلام سرور خان2،2 حلقوں سے قومی اسمبلی کا لیکشن لڑیں گے۔شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔شاہ محمود قریشی، عمرکوٹ اور ملتان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔شاہ محمودقریشی این اے 156 این اے220، این اے221 سے الیکشن لڑیں گے۔شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقہ پی پی 217 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی ہونگے۔تحریک انصاف نے این اے 187 لیہ سے عبدالمجید نیازی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔پی پی287سےمحمد عارف،پی پی 289سےمحمدعلی مرادخان کوپیپلز پارٹی نےٹکٹ دے دیا۔زرتاج گل کو این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات