خضدار میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد ہلاک‘ 3زخمی ہوگئے

جمعرات 28 جون 2018 23:50

خضدار۔28جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) خضدار کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 2افراد حمزہ اور شاہ زیل موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3افراد غلام مصطفی ، محمد عمر اور محمد اظہر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا گیا جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ لیویز نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔