قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے

عدالت نے ن لیگی رہنماؤں کو بڑی سزا سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 جون 2018 11:16

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2018ء) قصورمیں عدلیہ مخالف ریلی نکالنےوالوں کیخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ن لیگی کارکنان نے خلاف فیصلہ سنا دیا،۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔فیصلے کے مطابق سابق ن لیگی ایم این اےشیخ وسیم سمیت چاروں ملزمان پرایک ایک لاکھ روپے جرمانہ۔

عائد کیا گیا ہے۔سابق ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم سمیت 4ملزمان کوایک ایک ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والے ن لیگی رہنماؤں کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان سابق ایم پی اے نعیم صفدر اور سابق چیرمین بلدیہ قصور حاجی ایا ز کو بری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 18 اپریل کو قصور میں نکالی گئی ریلی میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری بھی شریک تھے جنہوں نے شرکاء کے ساتھ مل کر عدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی۔

میڈیا پر عدلیہ مخالف ریلی کی خبریں نشر ہونے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر جمیل احمد خان سمیت متعدد کو حراست میں لے لیا تھا۔اس کیس کی ایک سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ملزمان کی عدلیہ سے متعلق نازیبا الفاظ والی سی ڈی چلائی گئی ۔۔عدالت نے استفسار کیا کہ 6 ملزمان جو یہاں کھڑے ہیں آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

جس پر ملزمان نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں، ہم نے عدلیہ کے حق میں تحریک چلائی اور عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔تاہم آج عدالت نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدلیہ اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔۔عدالت نے کہا کہ جو کچھ عدالت میں چلایا گیا ہے کیا آپ اس کی تردید کرسکتے ہیں، جس پر ملزمان نے جواب دیا ہم شرمندہ ہیں ۔