جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ،

این اے 155 اور 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لیے

جمعہ 29 جون 2018 12:26

جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے، این اے 155 اور این اے 158 سے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی واپسی کے آخری روز مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ انہوں نے ملتان کے حلقہ این اے 155 اور 158 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔