عوام سے 32سال پرانا ساتھ چھوڑ دیا گیا

شریف فیملی اپنی سیاسی زندگی کا اہم فیصلہ کرنے پر مجبور

جمعہ 29 جون 2018 12:26

عوام سے 32سال پرانا ساتھ چھوڑ دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے اپنے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا۔ این اے 125 سے مریم نواز کی دستبرداری کے بعد وحید عالم خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی سیاست کا آغاز 1985 میں گوالمنڈی، اسلام پورہ ، مزنگ اور دیگر علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 95 سے کیا۔

جو1998 کی مردم شماری کے بعدحلقہ این ای120 اور اب نئی مردم شماری کے بعد این اے 125 کہلایا۔نواز شریف 6 بار اس حلقے سے انتخاب جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سال 2018 کے ضمنی الیکشن میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس حلقہ سے کامیاب ہوئیں۔ عام انتخابات کیلئے مریم نواز نے اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن انہوں نے این اے 125 کی بجائے این اے 127 کو ترجیح دی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑنے کو اہمیت نہ دی اس طرح 32 سال بعد شریف فیملی نے اس حلقہ کو خیر باد کہہ دیا۔مریم نواز کی جانب سے این اے 127 کا میدان سنبھالنے کے بعد اسی حلقہ سے مسلسل دو بار انتخاب جیتنے والے لیگی رہنماء ملک پرویز کو این اے 133 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔