توہین عدالت کیس؛ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

کل ایک شخص نااہلی پر کہہ رہا تھا کہ کبھی معافی نہیں مانگی تحریری طور پر جواب میں معافی کے لئے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں،عدالت کے ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 جون 2018 12:29

توہین عدالت کیس؛ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروف معافی مانگ لی۔ن لیگی رہنما کا تفصیلی جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔احسن اقبال کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کا عزت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے وکیل احسن اقبال نے بتایا کہ جواب تیار کرلیا لیکن آفس میں جمع نہیں کراسکے۔ احسن اقبال نے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کروایا احسن اقبال نے جواب میں بتایا کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل ایک شخص نااہلی پر کہہ رہا تھا کہ کبھی معافی نہیں مانگی تحریری طور پر جواب میں معافی کے لئے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے سماعت کے دوران اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا جس پرعدالت نے کہا کہ زبانی کلامی بات لکھی ہے خود کوعدالت کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑتے تو فرد جرم عائد کر دیتے ہیں۔ جس پر سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ موت کے منہ سے آیا ہوں عہدے میرے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے پیرتک سماعت ملتوی کردی۔جب کہ احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں گزشتہ 5 سال میں ملک کی حالت بدلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے خلاف کارروائیاں یکطرفہ ہورہی ہیں، ایک پارٹی کٹہرے میں ہے۔