کراچی مردم شماری پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد ،ْ

پی ایس پی کی اپیل منظور درخواست پر سماعت الیکشن کے بعد ہوگی ،ْ الیکشن سے پہلے درخواست مقرر ہوئی تو انتخابات پر اثرات مرتب ہوں گے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کراچی میں سالانہ ہزاروں لوگ دوسرے شہروں سے آکر بستے ہیں ،ْ مردم شماری میں دیہی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں کی آبادی بھی کم کی گئی ہے ،ْمصطفی کمال

جمعہ 29 جون 2018 13:20

کراچی مردم شماری پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں مردم شماری سے متعلق رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی اپیل منظور کرلی۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں کراچی مردم شماری سے متعلق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف پی ایس پی کی اپیل پر سماعت کی۔

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال بھی چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے۔ مختصر سماعت کے بعد چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پی ایس پی کی اپیل منظور کرلی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ درخواست پر سماعت الیکشن کے بعد ہوگی اگر الیکشن سے پہلے درخواست مقرر ہوئی تو انتخابات پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی ایس پی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی ،ْ شہر کی آبادی تین کروڑ سے بھی زائد ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ لکھی گئی تاہم سب کو معلوم ہے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے بھی زائد ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں سالانہ ہزاروں لوگ دوسرے شہروں سے آکر بستے ہیں لیکن مردم شماری میں دیہی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں کی آبادی بھی کم کی گئی ہے۔