ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شاہدخاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،ْ

سماعت منگل کو ہوگی شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے ،ْدرخواست گزار کا موقف

جمعہ 29 جون 2018 13:20

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شاہدخاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کیس کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق محمود عباسی نیدرخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ،ْدرخواست کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔درخواست میں شاہد خاقان، چیئرمین پیمرا ور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔