سپریم کورٹ نے مردم شماری پر اعتراضات معاملے پر رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کردیئے

درخواست پر سماعت الیکشن کے بعد ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 29 جون 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ نے مردم شماری پر اعتراضات معاملے پر رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کردیئے‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست پر سماعت الیکشن کے بعد ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں کراچی مردم شماری پر اعتراضات کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف پی ایس پی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کی۔ سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال چیمبر میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے رجسٹرار کے اعتراضات مستردکردیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست پر سماعت الیکشن کے بعد ہوگی الیکشن سے پہلے درخواست مقرر ہوئی تو انتخابات پر اثرات ہوں گے۔