لاہور ہائیکورٹ کی شاہد خاقان عباسی کوالیکشن لڑنے کی اجازت

عدالت نےاپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا،شاہد خاقان عباسی کواین اے 57سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جون 2018 15:05

لاہور ہائیکورٹ کی شاہد خاقان عباسی کوالیکشن لڑنے کی اجازت
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2018ء) : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا ہے،شاہد خاقان عباسی کواین اے 57سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کواین اے 57سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

اپیلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کوتاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ نےشاہد خاقان عباسی کیخلاف اپیلٹ ٹریبونل کافیصلہ معطل کردیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

شاہدخاقان عباسی نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اورنااہلی کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق محمود عباسی نیدرخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

درخواست کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔درخواست میں شاہد خاقان، چیئرمین پیمرا ور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوامی عدالت فیصلہ سنائے گی‘ الیکشن کو متنازع نہیں ہونا چاہئے۔

عدالتیں جب بلائیں گی پیش ہوں گے۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ذمہ دار آدمی ہوں ہمیشہ حلف کی پاسداری کی۔عدالتیں جب بلائیں گی پیش ہوں گے۔ الیکشن کو متنازع نہیں ہونا چاہئے الیکشن سے ہی جمہوریت آگے بڑھتی ہے۔ 25جولائی کو عوامی عدالت فیصلہ سنائے گی۔