Live Updates

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں تحریک انصاف بوکھلا گئی

تحریک انصاف نے پی پی 281 سے اکرم ساٹیہ سے ٹکٹ واپس لے کر شہاب الدین سیہڑ کو دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 جون 2018 15:38

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں تحریک انصاف بوکھلا گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2018ء) پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے تھے۔اور کہا جا رہا تھا کہ جہانگیر ترین جن الیکٹیبلز کو پارٹی میں لائے تھے ان سے ٹکٹ واپس لیے جا رہے ہیں اس لیے وہ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف نے پی پی 281میں اپنا امیدوار بدل لیا ہے۔

تحریک انصاف نے پی پی 281 سے اکرم ساٹیہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔پی ٹی آئی نے ٹکٹ اکرم ساٹیہ کی بجائے شہباب الدین سیہڑ کو دے دیا ہے۔اور اس متعلق ریٹرننگ افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔جہانگیر ترین بھی سیہڑ گروپ کو ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی سے ناراض تھے۔یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیہ کے سیہڑ گروپ نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لیہ کے با اثر گروپ سیہڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔

سیہڑ گروپ کو پی ٹی آئی کے سینئیر ترین رہنما جہانگیر ترین لائے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2018 ءکے لیے سیہڑ گروپ کو چار ٹکٹس الاٹ کیے تھے۔ سیہڑ گروپ کو ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب یہ ٹکٹس مجید نیازی گروپ کو الاٹ کر دئے تھے۔ مجید نیازی گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے، جس کے بعد این اے 187 کے اُمیدوار سردار بہادر سیہڑ نے پارٹی چھوڑ دیا۔

این اے 187 سے ٹکٹ مجید نیازی کو دیا گیا۔پی پی 280 سے پی ٹی آئی نے ٹکٹ اطہر مقبول کو الاٹ کر دیا۔پی پی281 سے امیدوارشہاب الدین سیہڑ بھی پارٹی چھوڑگئے تھے۔تاہم تازہ ترین اطلا عات کے مطابق تحریک انصاف نے پی پی 281سے شہاب الدین سیہڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات