سپریم کورٹ نے چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرروکنے کا حکم دے دیا

جمعہ 29 جون 2018 16:46

سپریم کورٹ نے چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرروکنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ نے چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرروکنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار حمد پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں چاندنی سینما کی زمین پرغیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرسے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ چاندنی سینما کی زمین ایک رفاہی پلاٹ ہے جس پرہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کی جارہی ہے جو کہ غیرقانونی ہے درخواست میں مزید بتایا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورکراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگرسرکاری اداروں کے افسران اس غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر کی سرپرستی کررہیں ہیں عدالت میں درخواست گزارراشد خان کا موقف سنتے ہوئے جسٹس گلزاراحمد کا کہنا تھا کہ رفاعی پلاٹ کمرشل اسٹیٹس میں کیسے تبدیل ہوا عدالت کو بتایا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ مذکورہ پلاٹ کبھی رفاعی پلاٹ نہیں رہا عدالت کا کہنا تھا کہ دستاویزات سامنے آنے پرعدالت حتمی فیصلہ کرے گی ۔عدالت نے پلازہ کی تعمیر روکنے کاحکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری سینئرممبربورڈ آف ریونیو، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی