سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم واٹر کمیشن نے نالوں کی صفائی کے لیے فوری طور پر 3گنا وسائل بڑھانے کا حکم دے دیا

جمعہ 29 جون 2018 16:49

سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم واٹر کمیشن نے نالوں کی صفائی کے لیے فوری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم واٹر کمیشن نے نالوں کی صفائی کے لیے فوری طور پر 3گنا وسائل بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔جمعہ کو واٹرکمیشن کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

کمیشن میں کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز، میونسپل کمشنر سیف الدین، مسعود عالم،سیکریٹری صحت، سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری ورکس پیش ہوئے ۔جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم نے کہا کہ مون سون کے موسم میں نالوں کی صفائی کے لیے انسانی وسائل اور مشنری میں تین گنا اضافہ کردیا جائے،ہر ضلع کو اضافی 10 لاکھ روپے دیئے جائیں ۔