عوام سابق آزمائے ہوئے چہروں کو آزمانے سے گریز کریں،عبد القادر بلوچ

پاکستان مسلم لیگ(ن)نے عوام کے خوشحالی اور ملک کے بقاء کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)

جمعہ 29 جون 2018 16:54

عوام سابق آزمائے ہوئے چہروں کو آزمانے سے گریز کریں،عبد القادر بلوچ
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر نامزد امیدوار برائے این اے 268 سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ عوام سابق آزمائے ہوئے چہروں کو آزمانے سے گریز کریں،پاکستان مسلم لیگ(ن)عوام کے خوشحالی اور ملک کے بقاء کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں،ملکی ترقی وخوشحالی اور ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاہے ،عوام کی خدمت ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے ،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھی ہمارا ہی کردار رہاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی میں اپنے انتخابی دفتر میں عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنماء ٹکری عبدالرزاق جمالدینی نے اپنے برادری سمیت این اے 268 سے نامزد امیدوار جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ چاغی اور نوشکی کے عوام ہمیں کارکردگی کے بنیاد پر ووٹ دیکر کامیاب بنائے ،نوشکی اور چاغی اضلاع انتہائی پسماندگی کا شکارہیں اور عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں ،عوام آج بھی پینے کے پانی ،علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں ،عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاہے معدنیات سے بھرپور یہ اضلاع آج بھی پسماندگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ،سرحدی اور معدنی وسائل سے بھرپور یہ اضلاع ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار تو ادا کررہے ہیں مگر بدقسمتی ان اضلاع کے عوام کی زندگی کو ترقی دینے کے لئے سابق نمائندوں نے کچھ نہیں کیا،عوام کے منتخب نمائندوں نے اسمبلی کے فلور پر علاقے کے عوام کے لئے کوئی خاطرخواہ آواز بلند نہیں کی ،عوام ہمیں منتخب کرکے نمائندگی کا حق دیں تو چاغی ،نوشکی اور خاران کی قومی اسمبلی میں بھرپور اور متحرک نمائندگی کرکے عوام کے مفلوک الحالی ،ناانصافیوں کے ازالے کرکے ان علاقوں میں تعلیم،صحت،آبنوشی،روزگار ،زراائع مواصلات اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادینگے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادکے منصوبوں سے تمام لوگوں کو یکساں بنیادوں پر فائدہ پہنچایا ہے جس کی واضح مثال سی پیک کے تحت بننے والے شاہراہیں اور منصوبے شامل ہیں